لاہور( خصوصی نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام شہر کا سب سے بڑا 27واں سالانہ مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ قیادت مرکزی امیر عالمی جماعت اہل سنت و امیر حزب الاعناف پیر سید مصطفی اشرف رضوی،پیر مختار اشرف رضوی، ناظم اعلیٰ پیر حیدر مصطفی، سجادہ نشین دربارمیراں حسین شاہ زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی، پیر ندیم اشرف رضوی، پیر سید عثمان نوری،پیر اختر رسول قادری، علامہ محمد اشرف شاکر، ضیاء المصطفیٰ حقانی،عطا ء محمد گولڑوی و دیگر علماء مشائخ اور عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔ جلوس داتا دربار سے شروع ریگل چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ امیر عالمی جماعت اہلسنت مفتی پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے کہا نبی پاکؐ سے عشق ہو تو انکے میلاد کا جشن منانے کیلئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔آج کے دن ہمیںخصوصاً آپؐ پر درود بھیجتے رہنا چاہیے۔آخر میں ملکی سلامتی،افواج پاکستان،سکیورٹی اداروں کے شہداء‘ آزادی کشمیر و فلسطین کیلئے دعا کی گئی ۔
جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام شہر کا سب سے بڑا مشعل بردار جلوس نکالاگیا
Sep 17, 2024