فوڈ کا معیار یقینی بنانے‘ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں:عاصم جاوید 

Sep 17, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ فوڈ کا معیار یقینی بنانے اور ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کا تعاون اور مثبت رد عمل قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں فوڈ بزنس لائسنسنگ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے ضروری گائیڈ لائنز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے سیمینار کی صدارت کی‘ایڈیشنل ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی   پرویز اختر، سٹینڈنگ کمیٹی لیگل ایجوکیشن کے کنوینر حسیب اللہ خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن شمشاد اختر بھی موجود تھیں۔ ڈی جی فوڈ نے کہا  فوڈ کوالٹی یقینی بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہم نے انسپکشن میں 100فیصد اضافہ کیا ، ایف آئی آرز کی تعداد بڑھی ۔

مزیدخبریں