رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، فیصل جہانگیر چیئرمین کیلئے نامزد

لاہور(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں چیئرمین ریپ فاؤنڈر گروپ شہزاد علی ملک، پیر سید ناظم حسین شاہ اورسینئر وائس چیئر مین ریپ حسیب علی خان نے دو سال کیلئے فیصل جہانگیر کو چیئرمین نامزد کردیا۔ اس موقع پرشہزاد علی ملک، پیر سید ناظم حسین شاہ اور حسیب علی خان نے فیصل جہانگیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کے نئے نامزد ہونے والے چیئر مین فیصل جہانگیر ریپ اور ملک کیلئے اپنے تجربہ کی بدولت اس شعبہ کی ایکسپورٹ کو پانچ بلین ڈالر تک پہنچانے میں اہم کر دار ادا کریں گئیں ۔نئے نامزدچیئرمین ریپ نے کہا   آنے والے دو سالوں میں ادارے کی بہتری کیلئے کام جاری رکھوں گا۔اپنی ٹیم سے بھرپور فائدہ حاصل کروں گا اور رائس سیکٹر کو اس کے اصل مقام تک پہنچاؤں گا۔

ای پیپر دی نیشن