قصور : شہرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے حکم اور ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرقصور عطیہ عنایت مدنی کی زیر نگرانی شہرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، دکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار‘عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان ضبط‘ تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی کی نگرانی میونسپل کمیٹی قصور کے افسران ایم او آئی چوہدری اشرف گجر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی اکمل حسین، انچارج انکروچمنٹ علی فرحان گیلانی، انفورسمنٹ انسپکٹر زمرزا افضل، ملک شوکت، فیصل جمیل، ملک سرور، متعلقہ ٹریفک و پولیس افسران و دیگر نے سٹیل باغ چوک، قادی ونڈ روڈ، پیرو والا روڈ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر جگہوں پر آپریشن کیا۔ شہریوں کی طرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن