شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حماد رضا بٹ نے کہا ہے کہ سیاست کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن ریاست مقدم ہے ،مخصوص عناصر مذموم مقاصد کیلئے دشمن کے لہجے میں بات نہ کریں قوم دل سے فو ج سے پیار کر تی ہے،ملکی بقا اورپاکستانیوں کی بہبود کیلئے پاک فوج کیخلاف ہر ناپاک سوچ کوکچلنا ہوگا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر یوسف رضا بٹ،ابریز بٹ ،کوثر محمود بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ،حماد رضا بٹ نے کہا کہ سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کیلئے ریاست کی سا لمیت پر ضرب لگانے سے گریز کریں۔افواج پاکستان کیخلاف زہریلے جملے پاکستان پر مہلک حملے کے مترادف ہیں، پاک فوج کے وقار کوہدف بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالے شرپسند عناصر کا محاسبہ کرناہو گا۔