شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ن مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدرملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ وسائل سے مالا مال ملک کا مستقبل روشن ہے 25 کروڑ عوام کا ملک ہے جس میں 65فیصد یوتھ ہے، ہمیں سازشی عناصر کے ملک دشمن عزائم کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے یہ وقت مزاحتمی تحریکیں چلانے یا سیاسی مفادات کے ایجنڈوں کو فروغ دینے کا نہیں بلکہ مضبوط جمہوریت یقینی بنانے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر افضل نظامی ، مظہر کک و دیگر بھی موجود تھے ملک عرفان اسلام نے کہا کہ موجودہ حکومت انہی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے جس کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں، تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کے دروازے کھل رہے ہیں۔
سازشی عناصر کے ملک دشمن عزائم کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے: عرفان اسلام
Sep 17, 2024