(ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی : رانا ممتاز محمود

Sep 17, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں معاشی استحکام کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں، (ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی موجودہ حکومت معاشی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں ملک جلد معاشی بحرانوں سے جلد نکل آئیگا تحریک انصاف نے نوجوانوں کو پرتشدد سیاست کی طرف مائل کرکے ملک میں انتشار کے بیج بوئے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے منڈی جھبراںمیںصحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ رانا ممتاز محمود مون خان نے کہاکہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بیرونی دنیا میں ملکی وقار بلند ہورہا ہے۔

مزیدخبریں