نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) رحمت سٹریٹ کے رہائشی غریب محنت کش کے رکشہ کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رحمت سٹریٹ کے رہائشی غریب محنت کش فیصل امانت نے موٹر سائیکل رکشہ بنا رکھا تھا کہ گزشتہ روز رکشہ کو گودام میںکھڑا کر کے گھر چلا گیا کہ اکبر پورہ کے رہائشی ملزم منشاء نذیر نے ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ کو آگ لگادی۔ فیصل نے بتایا کہ رکشہ چلا کر اہلخانہ کا پیٹ پالتا تھامیری داد رسی کی جائے نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نارنگ: ملزموں نے محنت کش کے رکشہ کو آگ لگا دی
Sep 17, 2024