عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی  یقینی بنائی جائیگی:باقر رسول انور 

 قصور (نمائندہ نوائے وقت)ضلع قصور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ہر صورت عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی باقر رسول انور نے ملازمین کیساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران کیا۔ تعارفی میٹنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ونگز شامل تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور کو تمام ونگز نے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے قصور کی عوام کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن