سکول ‘کالجزکے آگے زیبرا کراسنگ کو یقینی بنایا جائے:شاہد عمران 

Sep 17, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت اوور لوڈ گاڑیوں سٹوڈنٹ پبلک ٹرانسپورٹ کی سیفٹی اور غیر موثر ایل پی جی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں جمیل احمد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمان، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سی ای او ایجوکیشن، پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ متعلقہ اداروں کے افسروں کی جانب سے روڑ ایکسیڈنٹ کو کم کرنے اور اوور لوڈنگ، غیر موثر ایل پی جی کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اجلاس کی صدارت کرتے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ ملکر کوارڈی نیشن کیساتھ رکشوں اور ویگنوں پر سکول کے بچوں کو ضرورت سے زیادہ بٹھانے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

مزیدخبریں