پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا: ملک ریاض ڈوگر 

Sep 17, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ملک محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف سیرت النبی ؐ اور اسلام کے رہنما اصولوں کو اپنانے سے ممکن ہے اگر ہم سیرت النبی ؐ پر عمل کریں تو کرپشن و بددیانتی کے تمام مسائل ختم ہو سکتے ہیں، پاکستان کو جس نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا آج اسی نظریے پر عملدرآمد کر کے ہی ہم ملک میں جاری کرپشن بدیانتی جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی قوانین پر استوار کرنے اور ملک بھر میں خدمت انسانیت و عوام میں سیاسی اور اخلاقی شعور پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، ہماری سیاست کی بنیاد اسلام کے رہنما اصول اور سیرت النبیؐ ہے،پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن مفاد پرست سیاستدانوں نے ہمیشہ وطن پر اپنی ذات کو مقدم رکھا ہے۔

مزیدخبریں