حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 میں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ سراپا ہدایت ہیں ہدایت کا سرچشمہ قران و سنت ہے اور وہ ہمیں آپ ؐ کے وسیلہ سے ملا ہے ہم نے اللہ کے قانون کو بھی ماننا ہے اور ریاست کے آئین کو بھی ماننا ہے ۔ ہمیں ختم نبوت ؐ کے لئے کفر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہے دین اسلام اپنی جامعیت اور تعلیمات کے کامل ہونے کی بنا پر دیگر مذاہبِ عالم پر فوقیت رکھتا ہے اور یہ دوسرے تمام مذاہب سے ممتاز ہے عیسائیت، یہودیت، چینی مذاہب ،ہندومت ،جین مت، سکھ مت زرتشت شن تومت بہائی مت وغیرہ پر اسلام کی فوقیت اعلی و ارفع ہے ہمیں اپنے وطن کے لئے بھی ہر قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ۔ہمیں ہدایت کے ساتھ جڑ کر اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے ہمیںاچھا مسلمان اور پاکستانی بننا چاہیے طلباء کو ہدایت کی کے محنت کریں اور باکردار بنیں اور قرآن سے جڑے رہیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔