اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا  کرلیا جائے کم ہے :شاذب خاں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انجمن اساتذہ پاکستان ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر رانا محمد شاذب خاں نے ولادت مصطفی ؐ کے عظیم الشان دن کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کرلیا جائے کم ہے جس نے اپنا محبوبِ کریم ہمیں عطا کیا ہے اب ہم پر فرض ہے محبوب کریم ؐ کی بابرکت اسوئہ حسنہ کو اپنے اوپر لازم کرکے پکی سچی محبت کا ثبوت دیں، آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک میں اسے اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جائوں، یعنی والدین، اولاد، میاں بیوی، بھائیوں، بہنوں، عزیز و اقارب، دوست احباب، خونی رشتوں، خاندانوں، مناصب اور دنیا کی کسی بھی شے کی محبت جو انسان کے دل کو مرغوب اور محبوب ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن