گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بزنس گروپ کے رہنما نعیم آصف مغل نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی محبت سے بزنس گر و پ کا قافلہ روز بروز بڑھ رہا ہے ، صنعتی اور تجارتی حلقوں کی طرف سے بزنس گروپ کی جس طرح حمایت کے اعلان کئے جا رہے ہیں ،یہ الیکشن سے قبل ہی فتح کا اشارہ ہے ، ہم تمام ایسوسی ایشنز اور صنعتی سیکٹرز کے راہنمائوں قائدین اور ممبران کے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے انہوں نے کہا کہ خوشحالی کا انقلاب لانے کیلئے متحرک ہیں ، مخالفین کی منفی سیاست، اقتدار کے حصول کیلئے انتشار پھیلا نے والوںکا محا سبہ کر نے کیلئے ووٹرز مکمل طور پر متحد ہیں ،بزنس گروپ چیمبر آف کامرس کی آواز بن چکا ہے ، بزنس گروپ میں نامور کاروباری افراد کی شمولیت سے ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔