گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں ریجن بھر کے سی پی او،ڈپی اوز کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کی میٹنگ میں ریجن بھر کے ڈی پی اوز نے آ ر پی او کو اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے سکیورٹی امور بارے تفصیل سے بریف کیا،اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ان ہدایات کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دے جائے۔ مزید براں ریجن پولیس گوجرانوالہ نے جشن عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں چھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور والینٹئرز میلادالنبی ؐ محافل و جلوسوں کے سکیورٹی امور سر انجام دیں گے ۔