لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی مسودے کا پہلا رائونڈ جیت لیا،مفتی محمود مرحوم نے بھی تنہا ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی۔گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو انہوں نے ووٹ کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا دن کہ اجالے میں نہیں مارا گیا،30 ستمبر تک اس ملک کی جمہوریت کا اتار چڑھا ئوفیصلہ کن ہو جائے گا،30 ستمبر کو پتہ چلے گا کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔