حکومت ترامیم کی بجائے آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کیلئے اسمبلی میں بحث کرائے: اختر ڈار 

Sep 17, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یوم جمہوریت پر حکمرانوںنے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی بھی سنیارٹی لسٹ کی بجائے حکمرانوں کے سپرد کرنے کی کوشش کی جوکہ ایک منفی ترین عمل ہے اور جمہوریت سنیارٹی لسٹ کی نفی ہے جس کی پی ٹی آئی  ہر فورم پر مذمت کرتی رہے گی پی ٹی آئی  نے پہلے بھی کئی مرتبہ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کو سنیارٹی لسٹ کے مطابق کرنے کی بات کی تھی مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آج مجوزہ غیر جمہوری ترامیم کی مخالفت کرنے والے بھی اپنے دور حکومت میں جمہوریت کش اقدامات کرتے رہے ہیں پارلیمنٹرین اور حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ایسی ترامیم لانے کی بجائے آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم کرنے کیلئے اسمبلی میں بحث کروائیں اور بیوروکریسی حکمرانوں کی مراعات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی جائے مگر حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل پر نہیں ہے یہ بات اختر اقبال ڈار نے ریاض علوی ،شہباز گجر ،اقبال حیدر ،عدیل اعوان ، اسامہ خان ،مرزا اویس ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

مزیدخبریں