خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزموں  کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کے ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنیکا تحریری فیصلہ جاری کردیا، دو صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر نے خلیل الرحمان سے رقم کا مطالبہ کیا، ملزم یاسر کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم یاسر کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا، ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی، عدالت نے ملزمان کو 30 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن