بلدیہ بصیرپور کرائے میں اضافے کیخلاف  مزید  61 دکانداروں کے حق میں حکم امتناعی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے بصیرپور بلدیہ کی دوکانوں میں نیلامی کے ذریعے ہزاروںگنا اضافے کرنے کے خلاف مزید  61 دوکانداروں کے حق میں حکم امتناعی جاری کر دیا،عدالت نے سیکرٹری بلدیات پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، عدالت نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی دیپالپور کو حکم جاری کیا ہے کہ درخواست گزار دکانداروں کو فی الفور پرانے کرایوں کے مطابق کرایہ کی رسیدیںجاری کی جائیں،عدالت نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سکندر نثار سرویہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے رابطہ کرکے انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کریںکہ جب دوکانوں کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے تو پھر کیوں دکانداروں کو تنگ کیا جا رہا ہے، ہر روز ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیخلاف درخواست آ رہی ہے یہ رویہ قابل قبول نہیںہے۔

ای پیپر دی نیشن