گوجرانوالہ،لاہور(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اقبال ٹائون میں رشتے دار ملزموں نے جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، آئی جی پنجاب کا نوٹس،آر پی او سے پورٹ طلب، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ کینٹ کے علاقہ اقبال ٹائون میں کوثر بانو کے گھر شادی کی تقریب تھی جہاں پر مہمان آئے ہوئے تھے ،صبح سویرے ملزمان الیاس، عباس، دانش، تنویر، عبداللہ ،سردار، افتخار، عثمان ،سہیل انور اور پانچ نامعلوم مسلح افراد زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئے جنہوں نے کمرے میں سوئے ہوئے دو سگے بھائیوں حامد اور احمد سمیت اظہر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ تینوں موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ امانت نامی شخص اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کر بالائی منزل پر چلا گیا مگر ملزمان نے تعاقب کرکے اسے بھی گولیاں مار کر قتل کردیا ، ملزموں نے گھر کے اند ر لگا ہوا ڈی وی آر بھی اتار لیا اور مقتولین کی موت کی تسلی ہونے کے بعد ملزموں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،شادی والے گھر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل پر قیامت برپا اور صف ماتم بچھ گئی ، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا ، مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتے دار تھے ان کے مابین جائیدادکا تنازعہ چلا آرہا تھا۔
گوجرانوالہ : جائیداد تنازعہ ، شادی کی تقریب پر فائر نگ ، 2بھائیوں سمیت خاندان کے 4افراد قتل
Sep 17, 2024