اسرائیل کی پناہ گزیں کیمپوں پر بمباری خواتین، بچوں سمیت 20فلسطینی شہید

تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل نے غزہ میں دو مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے نصیرات کیمپ سمیت زیتون اور شیخ رضوان میں واقع پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔دونوں مقامات پر حملوں میں مجموعی طور پر 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے یہ تازہ حملہ اپنے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں انھوں نے گزشتہ برس نومبر میں ایک حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کو اپنی ہی فضائی بمباری قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار سے زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن