گوجرانوالہ، 9 مئی مقدمہ میں عمر ایوب  کی عبوری ضمانت میں توسیع

Sep 17, 2024

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عدالت نے نومئی کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں تھانہ کینٹ کے نومئی کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب پیش ہوئے  لیڈر عمر ایوب نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ ترامیم کرناچاہ رہے ہیں وہ خطرناک ترامیم ہیں،انکے پاس نمبرزپورے نہیں یہ کیسے اسکوکرسکتے ہیں ، ہمارے بندوں کو ایجنسیزنے اٹھایا جسکی شکائیت کمیٹی میں بھی کی، کسی کے ماتھے پر نہیں لکھاکہ کس کابندہ ہے، انہوں نے کہا یہ لوگ ہماری کنپٹی پر  پستول رکھ کرترامیم کرواناچاہتے ہیں ایسانہیں ہوگا، ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پر ہیں۔

مزیدخبریں