ہائیکورٹ‘ پی ٹی آئی ایم این اے سعد اللہ بلوچ کو بازیاب کرا کر کل پیش کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تحریک انصاف کے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کو بازیاب کرا کر  18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے بازیابی کی درخواست پر سرکاری وکیل کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کی حدود سے اغوا ہواہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کا سوال یہاں نہیں ہے، عدالتی حکم سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیں، درخواست گزار کے وکیل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر پی ٹی آئی قیادت اور ممبران کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ، سعد اللہ بلوچ کو پولیس کے ساتھ نقاب پوش اہلکار اٹھا کر لے گئے ،ایم این اے سعد اللہ بلوچ کی جان کو خطرات لاحق ہیں،عدالت ایم این اے سعد اللہ بلوچ کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن