راولپنڈی (خبر نگارخصوصی ) پبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق ’’ایلانگ اسٹرائیک ٹو‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایلانگ سٹرائیک ٹو انسداد دہشت گردی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوسری مشق ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی مشق کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربات اور تربیتی طریقہ کار کو فروغ دینا تھا۔ دونوں افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بڈی ورمان بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔ فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان ، انڈونشیا کی انسد د دہشتگر دی مشق ختم : فوجہ دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
Sep 17, 2024