شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا نمونہ بن کر دنیا میں تشریف لائے، آپ ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے ایسا جامع اور مکمل نمونہ ہے جس کے تحت ہم زندگی کے ہر شعبہ میں بھرپور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اس میں بنی نوع انسان کیلئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت و رہنمائی موجود ہے یہ وقت محبتوں کو فروغ دیکر فاصلوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کا ہے ہمیں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و ترقی اور امت مسلمہ کی ترجمانی کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و بھائی چارہ کے فروغ سادگی اپنانے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اورموجودہ معاشی بدحالی کی آزمائش میں اللہ سے تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔