لاہور(لیڈی رپورٹر)عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں عام تعطیل کے موقع پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورنے میٹرک سیکنڈ اینول کے امتحانات ملتوی کردئیے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق منگل سترہ ستمبر کو ہونے والے پرچے پہلا گروپ ایجوکیشن ، القرآن (درس نظامی گروپ) ،جیومیٹریکل اور ٹیکنیکل ڈرائنگ جبکہ ایوننگ سیشن میںہسٹری آف پاکستان، ہسٹری (مسلم اسلامک)اور نیوٹریشن اینڈ فوڈ کے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔ سترہ ستمبر کو ہونے والے پیپرز اب انیس ستمبر جمعرات کو ہوں گے۔
عید میلاد النبیؐ : لاہور بورڈ نے آج ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی کردئیے‘ جمعرات کو ہوں گے
Sep 17, 2024