اوکاڑہ + میاں چنوں (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس مقابلہ 2 خطرناک ڈکیت اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ زخمی ڈاکوگرفتار کرلیا گیا ‘ دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل محمد اشفاق فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی ۔ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مرنے والے ڈاکوئوں کی شناخت آصف اورمجیب کے نام سے ہوئی ۔ہلاک ڈاکو آصف ساہیوال اور خانیوال میں اقدام قتل ، رابری، چوری کے درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔ دوسری طرف اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ ایک ڈاکو ہلاک۔ ایک زخمی ہو گیا۔ مرنے والا ڈاکو چند یوم قبل ایک کانسٹیبل کو زخمی کر کے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او رب نواز کی سربراہی میں پولیس نفری گشت کر رہی تھی پولیس پارٹی کا 4 ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
میاں چنوں اور اوکاڑہ میں مقابلے‘ 3 ڈاکو ہلاک‘ 2 زخمی
Sep 17, 2024