یہ نئی عدالت کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات لیں گے: بیرسٹر گوہر 

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ آئینی ترامیم کا مسودہ شیئر نہیں کیا گیا، اگر آپ کے پاس ڈرافٹ ہی نہیں تو ہم نے ڈسکس کس چیز پر کرنا ہے؟،ابھی جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے مطابق تو کوئی بھی ان سے اتفاق نہیں کر سکتا،یہ تو ججز کو بھی ان کی مرضی کے بغیر کورٹس میں ٹرانسفر کریں گے،اس کا مطلب ہے کہ ججز جو جب چاہے ٹرانسفر کر دو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو کوئٹہ بھیج دیں گے اور نہیں جاتا تو استعفی لے لیں گے،اس طرح عدلیہ پر بہت بڑی قدغن آ جائے گی،جس طرح سے نئی کورٹ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے سارے اختیارات لے لیں گے،میں نہیں سمجھتا کہ یہ آئینی ترامیم ہیں، یہ صرف غلط فہمی ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن