آئین کونہ ماننا ریا ست سے بغاوت منکرین کا راستہ روکیں گے

چناب نگر (نمائندہ نوائے وقت + خصوصی نامہ نگار) تحریک تحفظ ختم نبوت 1953ء کے 10 ہزار شہداء کی یاد میں اور گولڈن جوبلی کے حوالے سے دو روزہ ''سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس'' چناب نگر (ربوہ) کی قدیمی جامع مسجد احرار میں قائد احرار سید محمد کفیل بخاری کی سرپرستی میں  شروع ہوئی‘ علماء کرام، مبلغین ختم نبوت اور احرار رہنماؤں نے کہا کہ ہماری منزل حکومت الہیہ کا قیام ہے، عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے، منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیاں دم توڑ جائیں گی، مولانا محمد الطاف معاویہ، محمد فیصل اشفاق، مولانا قاری محمد کاشف، ظہیر احمد کاشمیری، حافظ محسن نواز لغاری، مولانا محمد اسماعیل سعد، مولانا طلحہ مجتبیٰ، مولانا عبدالستار تونسوی، مولانا عمر ذیشان مردانوی، پروفیسر علی اصغر شاہد، مولانا عمر فاروق نے کہا کہ قادیانیوں کی پشت پر امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور پورا عالم کفر کھڑا ہے، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا تنویر الحسن احرار، حکیم مولانا محمد قاسم نے کہا کہ آئین و قانون کو نہ ماننا ریاست سے بغاوت ہے اور قادیانی گروپ بغاوت کو پھیلا رہا ہے، ہمارے ایٹمی اثاثوں کو عالم کفر اور قادیانیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، قادیانی ارتداد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پوری دنیا میں منکرین ختم نبوت کا راستہ روکیں گے، مفتی عطا الرحمٰن قریشی نے کہا کہ کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانی لابی ملک و ملت کے خلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہیں اور بیرون ممالک اسلام اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں قادیانیوں کا تعاقب کریں گے اور ملک کو اسلام اور امن کا گہوارہ بنائیں گے، سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے، بدامنی کی اس فضا کو قائم رکھنے کے لیے عالمی قوتیں اپنا زور لگائے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...