اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ جشن آمد رسولؐ کے سلسلہ میں ملک بھر میں پروگرام منعقد کرے گی، اور ان بابرکت ایام کو پورے مذیبی جوش و خروش سے منایا جائے گا جمعہ 20ستمبر بوقت تین بجے مسلم لیگ ہاوس میں سیرت النبی ؐکا نفرنس کے انعقاد کیا جائے گا ،جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کریں گے، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ہاؤس میں فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی راہنما ڈاکٹر محمد امجد، مصطفی ملک ، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر رحیم اعوان،عاطف مغل، عظام چوہدری ،جلیل ملک سمیت پارٹی کے دوسرے عہدے داران شریک ہوئے ،اس موقع پر رضوان صادق خان انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ ہوا، کانفرنس میں مشائح عظام ، علمائے کرام کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا ۔