آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں بلآخر پاکستان کا نام بھی شامل

Sep 17, 2024 | 11:34

 آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے نئےقرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔پاکستان 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیےترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرچکا ہے ۔چند روز قبل ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔

اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔

مزیدخبریں