مصری وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ملاقات کے آغاز میں ولی عہد نے مصری وزیر اعظم کا مملکت کے موجودہ دورے پر خیرمقدم کیا۔اس موقعے پرمصری وزیراعظم مدبولی نے سعودی عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ولی عہد سے ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات، اس کو مضبوط بنانے اور دونوں برادر عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لیا

ای پیپر دی نیشن