کراچی: صابنوں میں منشیات چھپا کر سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی سے صابن کی ٹکیوں میں چھپا کر منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر جدہ کی پرواز کے مسافر سلام اللہ کے قبضے سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر نے مذکورہ منشیات بیگ میں رکھے صابن کی ٹکیوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ترجمان کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر بحرین کے مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر عاطف نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچنگ پر ان کے سامان کو مشکوک قرار دیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں مسافروں سے منشیات  برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبک ہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن