پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے عظمیٰ بخاری وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاع کر دیا گیا ہے تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے تمام ٹرانسپورٹر کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیےمریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی مریم نواز اور انکی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوتے مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی کہ کرایوں میں کمی ہر صورت ہو پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاؤہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی.
عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی: عظمیٰ بخاری
Sep 17, 2024 | 12:39