آئی سی سی وفد چار روزہ دورے پر آج کراچی پہنچےگا

 آئی سی سی کا وفد چار روزہ دورے پر آج رات کراچی پہنچےگا۔ وفد نیشنل بنک سٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد کے ارکان ٹریننگ ونیوز دیکھیں گے، ہوٹل مینجمنٹ اور سکیورٹی حکام سے بھی ملیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرےمرحلےمیں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا۔    

ای پیپر دی نیشن