آئی ایم ایف کا توسیعی فنڈ سہولت پروگرام، پہلی قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے معاملے پر پاکستان کا نام آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ شیڈول میں آگیا ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 25 ستمبر کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا جائزہ لے گا. توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔پروگرام کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر قرض دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...