مانسہرہ: گاڑی پر فائرنگ سےباپ جاں بحق ،ماں اور بیٹا زخمی

مانسہرہ: موٹروے پولیس لائن کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، ماں اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے. موٹروے پولیس لائن کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، ماں اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان مقتول کی 13 سالہ بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمیوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا.ساتھ ہی شعیب فضل اور اس کے 2 ساتھیوں کیخلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...