روس کے نائب وزیراعظم پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم 18 اور 19 ستمبر 2024 کو دورہ کرینگے.روسی نائب وزیر اعظم اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔روس کے نائب وزیر اعظم، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خیر سگالی، دوستی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت و معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان ریل اور روڈ روابط کے فروغ کے لیے یہ اہم دورہ ہے۔
روسی نائب وزیراعظم کل دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Sep 17, 2024 | 16:48