پاکستان میں کس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ ہوگا؟
پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔
اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں چاند گرہن کے مشاہدے کا امکان ہے