راشد محمود لاہور‘ محمد مصطفی خان منگلا اور جاوید ضیاءکوئٹہ کے کور کمانڈر مقرر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں+ نیٹ نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے ہیں جس کے تحت 3کور کمانڈر تبدیل کئے گئے‘ 6میجر جنرلز اور 10بریگیڈئروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ ،لاہور اور منگلا کے نئے کور کمانڈر مقرر کئے گئے ہیں، عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ لاہور اور منگلا کے کور کمانڈراپنی مدت پوری کرنے کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ اور کور کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں کو جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف مقررکیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ایڈجوٹمنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیاء کو کور کمانڈر کوئٹہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا ہے، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل اعجاز بخشی عہدے کی مدت پوری کر کے مئی کے پہلے ہفتے میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کی جگہ حال ہی میں آئی ایس آئی میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے راشد محمود کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے‘ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمداپنے عہدے کی مدت پوری کر کے مئی کے پہلے ہفتے میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے ان کی جگہ جی ایچ کیو میں تعینات لیفٹیننٹ جنرل محمد مصطفی خان کو کور کمانڈرمنگلا تعینات کیا گیا ہے، عسکری ذرائع کے مطابق حال ہی میں بریگیڈئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کی بھی نئی پوسٹنگ کی گئی ہےں۔ آئی ایس آئی میں تعینات میجر جنرل آصف کو جی او سی سیالکوٹ ،میجر جنرل اختر کو جی او سی پنوں عاقل سے تبدیل کر کے جی ایچ کیو میں او اینڈ ایم تعینات کیا گیا ہے‘ میجر جنرل نصراللہ طاہر ڈوگر جی او سی پنوں عاقل ہونگے، میجر جنرل فرخ کو فوج کے سپیشل سروسز گروپ کا جی او سی مقرر کیا گیا، میجر جنرل رضوان اختر کو جی او سی جنوبی وزیرستان ،میجر جنرل غیور کو جی او سی شمالی وزیرستان ایجنسی،میجر جنرل عابد حسن کو جی او سی ڈی آئی خان ،میجر جنرل سجاد غنی کو وائس چیف آف جنرل سٹاف ،میجر جنرل جاوید اقبال کو جی او سی شانگلہ اور میجر جنرل اللہ دتہ کو آئی ایس آئی میں نئی پوسٹنگ دی گئیں ہیں۔تقرر اور تبادلہ پانے والے بریگیڈئرز میں بریگیڈئر جمیل شاہد‘ بریگیڈئر عابد حسن‘ بریگیڈئر اللہ دتہ‘ بریگیڈئر سہیل زیدی‘ بریگیڈئر رضوان اختر‘ بریگیڈئر طارق جاوید‘ بریگیڈئر غیور‘ بریگیڈئر جاوید اشرف‘ بریگیڈئر احمد محمود بریگیڈئر محمود حیات شامل ہیں۔
فوج تبادلہ

ای پیپر دی نیشن