کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

Apr 18, 2011 | 14:27

سفیر یاؤ جنگ
پیرکے روزکراچی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کی تاہم کاروبارکے اختتام تک انرجی اور بینکوں کے سکرپٹس میں پرافٹ ٹیکنگ مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں لے آئی، جس سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو پچہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل بینک،پاکستان آئل فیلڈ، اینگرو کیمیکلز سمیت زیادہ ترکمپنیاں منفی نمبرزمیں رہیں۔ مارکیٹ کا کاروباری حجم پانچ کروڑ شیئرز کی سطح سے بھی تجاوز نہ کرسکا۔ حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو اڑتالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو بیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔
مزیدخبریں