خصوصی طیارے سے (اے این این) بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر وہ عہدہ چھوڑنے سے قبل پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب رہے تو سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنے منصب کا حق ادا کردیا۔ قازقستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پرخصوصی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کی مزید تفصیلات کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان، بھارت تعلقات میں کون سی پانچ کامیابیاں سمیٹنا چاہیں گے؟ تو من موہن سنگھ نے کہا پانچ کامیابیوں کوچھوڑیں اگر وہ عہدہ چھوڑنے سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوگئے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ عام ممالک کی طرح رہنے لگیں تو وہ سمجھیں گے ان کا کام اچھی طرح مکمل ہوگیا۔ دورہ چین کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔ چینی قیادت کے ساتھ اقتصادی معاملات، تجارتی توازن، ڈبلیو ٹی، جی 20 اور سلامتی کونسل میں توسیع سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منموہن
منموہن