پنجاب بھرميں ينگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری ہے،جس سے مريضوں کو شديد پريشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Apr 18, 2012 | 11:21

سفیر یاؤ جنگ
ينگ ڈاکٹرز ايسوسی ايشن کی جانب سے ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف لاہور کے سروسز اسپتال، جناح، سر گنگا رام، ميو، چلڈرن اور جنرل اسپتالوں ميں ہڑتال کے باعث مريضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹروں نے آؤٹ ڈور بندکرنے کے علاوہ آپريشن کرنا بھی چھوڑ ديئے ہيں۔ لاہور کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج کرائے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑرہا ہے۔ تبادلوں کو انتقامی کارروائی قرار ديتے ہوئے ينگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہيں سروس اسٹرکچر کيلئے کام کرنے کی سزا دی گئی، انہوں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزیدخبریں