لاہورہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ محمد سعید کی درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومت سے پچیس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

Apr 18, 2012 | 12:15

سفیر یاؤ جنگ
جماعت الدعوة کے امير حافظ سعيد نے امريکہ کی جانب سے اپنے اور ساتھیوں کے سر کی قيمت مقرر کرنے کے خلاف اور حکومت سے جان و مال کے تحفظ کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ چيف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شيخ عظمت سعيد نے درخواست کی سماعت کی۔ حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیئے کہ ان کے مؤکل آزاد شہری ہیں اور آئین کے آرٹیکل نو کے تحت تمام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ امریکہ کی جانب سے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے سرکی قیمت مقرر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے پچیس اپریل کو جواب طلب کرلیا۔
مزیدخبریں