تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد اورپن بجلی کی پیداوارمیں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال بڑھ کراڑتالیس سو میگاواٹ تک پہنچ گیا

Apr 18, 2012 | 12:22

سفیر یاؤ جنگ
پانی کی آمد میں مسلسل کمی کے باعث منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد پن بجلی کی پیداوارمیں بھی کمی واقع ہوگئی ہے، پیپکو کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر چارہزارآٹھ سومیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے،اس وقت ملک میں بجلی کی طلب بڑھ کرپندرہ ہزارتینتیس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیداوارصرف دس ہزارتینتیس میگاواٹ ہے،پیپکو کے مطابق ہائیڈل پاورسے دوہزارآٹھ سو تئیس،تھرمل سے ایک ہزارآٹھ سواکیاون اورآئی پی پیزسے پانچ ہزار پانچ سو انسٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث شہروں اور دیہات میں دس سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
مزیدخبریں