کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی رہی،ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دو روز سے مسلسل اتارچڑھاؤ کے بعد آج سیمنٹ اسٹاکس میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو ایک بار پھر تیرہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں مدد دی۔ کاروبار کے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چوہتر پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار نو سو اڑتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چھبیس کروڑ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے آج بھی سیمنٹ اسٹاکس میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ جہانگیر صدیقی کمپنی ،ایزگرڈ نائن، اور جے ایس انوسٹمنٹ سمیت کئی کمپنیاں ایک روز کی بلند ترین سطح پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس پچاسی پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار سات سو تین پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کے چوراسی لاکھ انچاس ہزار چھ سو دو حصص کا کاروبار ہوا۔ چالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، آٹھ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن