ناروے: 77 افراد کے قاتل کی پھر پیشی موقع ملا تو دوبارہ ایسا کرونگا: آندرے

لندن (خصوصی رپورٹ) ناروے میں 77افراد کے قاتل آندرے بہرنگ کی دوسرے روز بھی عدالت پیشی ہوئی۔ اس نے کہا موقع ملا تو پھر ایسا کروں گا۔ اپنے کئے پر ندامت اور افسوس نہیں ہے۔ یورپی اور ناروے کے لوگوں کا دفاع کر رہا ہوں۔ سماعت 5روز تک جاری رہے گی۔ ادھر 5رکنی جیوری میں سے ایک جج کو ہٹا دیا گیا۔ کمرہ عدالت میں لوگ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور چپکے چپکے روتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن