طالبان کو ”بھائی“ کہتا رہوں گا، امریکہ سے 2014ءکے بعد 2 ارب ڈالر سالانہ وصول کرینگے: کرزئی

Apr 18, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کابل (رائٹرز) افغان صدر کرزئی نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ ملک کی بہتری کےلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حملوں نے افغانستان میں غیرملکی موجودگی کی مدت میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طالبان سے کہا کہ وہ نہ تو اسلام نہ ہی افغانستان اور اس کے عوام کےلئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کے باوجود وہ طالبان کو ”بھائی“ کہنے سے نہیں رکیں گے۔ انہوں نے امریکہ سے بھی کہا کہ انفراسٹرکچر کے قیام کےلئے مزید اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2014ءکے بعد امریکہ سے 2 ارب ڈالر سالانہ لیں گے۔
مزیدخبریں