کسی عدالت میں مقدمہ نہیں چلا، نااہلی اچنبھے کی بات ہے: پرویز اشرف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میرے لئے اچنبھے کی بات ہے کہ مجھے کس وجہ سے نااہل قرار دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز اشرف نے کہاکہ میرے خلاف پاکستان سمیت دنیا کی کسی عدالت میں مقدمہ نہیں چلا۔ رینٹل پاور کیس بھی ابھی تفتیش کے مراحل میں ہے۔ چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ازخود نوٹس لیں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے علاقے کی سڑک کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیا۔ کاغذات مسترد ہونے کا فیصلہ بھی ہمیں 3دن بعد ملا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ریٹرننگ افسر کو ہم سے پہلے ملا۔ جو جیلوں میں گئے انہیں باہر نکال کر الیکشن لڑنے دیا جا رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے ٹارگٹ کیا گیا اور میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ اگر عدالت سزا دیتی ہے تو میں سزا وار ہوں، الزامات کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، 200سی این جی لائسنس کے اجرا کا الزام غلط ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...