الیکشن کمشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ طلب کر لئے

Apr 18, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) الیکشن کمشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ طلب کر لئے ہےں۔ امےدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعرات تک اپنے پارٹی سرٹیفکیٹس جمع کرا دیں۔ ایسے امیدوار جو سرٹیفکیٹس جمع نہیں کرائیں گے انہیں آزاد امیدوار سمجھا جائے گا۔ امےدواران آج تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی قطعی فہرست جمعہ کو شائع کردی جائے گی۔ الیکشن ٹریبونلز کی طرف سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کا بدھ کوآخری تھا۔ امیدوار آج جمعرات تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی قطعی فہرست کل جمعہ کو شائع کردی جائے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ آئندہ مہینے کی 11تاریخ کو ہو گی۔ ایسے امیدوار جو سرٹیفکیٹس جمع نہیں کرائیں گے انہیں آزاد امیدوار سمجھا جائے گا۔

مزیدخبریں